بلوچستان میں فتنۃ الہند کے خلاف آپریشن میں بھاری اسلحہ برآمد
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں 2 آپریشنز کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں فتنہ الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
، اسی طرح ایک آپریشن کے دوران ضلع قلات میں فتنۃ الہند کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں آپریشنز کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد فورسز اور عوام پر حملوں میں ملوث تھے۔
، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے، دونوں علاقوں میں کلیئرنس کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں