جرنلسٹ ہاوسنگ سوسائٹی فیز2 گرانٹ، 40 کروڑ زمین خریداری کیلئے منظور
پنجاب کابینہ نے جرنلسٹ ہاوسنگ سوسائٹی فیز2 کیلئے روڈا سے زمین کی خریداری کیلئے40 کروڑ گرانٹ کی منظوری دیدی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سینئروزیرمریم اورنگ زیب،وزیر اطلاعات عظمی بخاری و دیگر شریک ہوئے۔
،اجلاس میں پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فیز2 کیلئے روڈا سے زمین کی خریداری کیلئے 40 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی،۔
گرانٹ پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کو منتقل کرنےکی منظوری دی گئی،۔
وزیراعلی مریم نواز سمیت کابینہ نے فوری منظوری دیدی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹرکی اوورہالنگ،چائلڈ پروٹیکشن پالیسی واقع پنجاب سینیئرسٹیزن ویلفیئر بل کی بھِی منظوری دی-
، اس کے علاوہ الیکٹرک وہیکلز کی رجسٹریشن، پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ کی منظوری دیدی گئی۔
جبکہ اسموگ کے پیش نظر لاہور میں گرین ایریاز کی ڈیویلپمنٹ کا ایجنڈا بھی منظور کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں