عیدالاضحیٰ تعطیلات: اسٹیٹ بینک 6 تا 9 جون بند رہے گا
اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ پر جمعہ تا پیر تعطیلات کا اعلان کردیا۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق بینک دولت پاکستان عید الاضحیٰ کے موقع پر 06 جون تا 09 جون، 2025ء (بروز جمعہ تا پیر) عام تعطیلات کے سبب بند رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بھی ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
جس کے مطابق ملک بھر میں 6 تا 9 جون تک تعطیلات ہوں گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں