“ماسکو: تین روز قبل روس کے دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ ہال میں 4 حملہ آوروں نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 143 افراد ہلاک اور 180 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے تاہم اب سیکیورٹی فورسز نے چاروں حملہ آوروں کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔”
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چاروں حملہ آور کنسرٹ ہال میں آگ اور خون کا کھیل کھیلنے کے بعد سفید رنگ کی رینالٹ کار میں فرار ہو گئے اور ان کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی۔