اسلام آباد میں ڈیجیٹل ڈکیتیاں: 400 ارب کی غیرقانونی منتقلی کا انکشاف
اسلام آباد میں کال سینٹرز کے ذریعے اربوں روپے کی ڈیجیٹل ڈکیتی کی وارداتوں میں مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بینکنگ سرکل نے مزید جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ہے،۔
مختلف بینکوں اور مائیکروفنانس بینک اکاؤنٹس کی تعداد 192 تک پہنچ گئی۔
ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے بتایا ہے کہ جعلی کمپنیوں کے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اب تک 400 ارب روپے منتقل کیے گئے ہیں،۔
جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی بٹ کوائن کے ذریعے بیرون ممالک منی لانڈرنگ بھی کی گئی۔
تحقیقات میں سائبر کرائم کے ملوث افسران کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا گیا، ڈیجیٹل گینگ کی سربراہ ندا خان کے موبائل فرانزک سے اہم مواد بھی مل گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں