ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا اور پاکستان کے اقدامات
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ماحولیات کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کا عالمی دن ہمیں کرہ ارض کی حفاظت، آئندہ نسلوں کے پائیدار مستقبل کی جانب ذمہ داری کی یاددہانی کراتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
، پاکستان میں تباہ کن سیلابوں، خشک سالی اور گرمی کی لہروں سے لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں۔
آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی کاربن کے اخراج میں ہمارا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے۔
، محدود وسائل کے باوجود پاکستان ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں