یو اے ای میں گھروں، غیر مجاز مقامات پر قربانی کرنے پر 20 ہزار درہم تک جرمانے کا انتباہ
متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کے موقع پر گھروں، ریتیلے علاقوں اور دیگر غیر مجاز مقامات پر جانوروں کے غیر قانونی ذبح کے خلاف بلدیاتی اداروں نے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
اماراتی حکام نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ صرف منظور شدہ مذبح خانے استعمال کریں۔
، اور خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 ہزار درہم سے 20 ہزار درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
اس اقدام کا مقصد غیر صحت بخش طریقوں پر قابو پانا اور عوامی صحت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
، جب کہ معائنہ (انسپکشن) ٹیمیں عید کی تعطیلات کے دوران نگرانی کے عمل کو مزید سخت کر رہی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں