عیدالاضحیٰ پر سزا معافی: پنجاب کے 270 قیدی رہا

عیدالاضحیٰ: پنجاب میں قیدیوں کیلئے 90 دن کی سزا معافی کا اعلان

عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں قید 450 افراد اس خصوصی رعایت سے مستفید ہوں گے۔
جبکہ 270 قیدیوں کی رہائی ممکن ہو پائے گی جو عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔
حکم نامے کے مطابق سزا میں کمی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے تحت کی گئی ہے۔
تاہم یہ رعایت مخصوص نوعیت کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدیوں کو نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ دہشت گردی، فرقہ واریت، بغاوت یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدی اس رعایت سے مستفید نہیں ہوں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں