پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کے فروغ میں مدد جاری رکھنےکیلئے تیار ہیں، چین

پاک افغان تعلقات کا فروغ، چین کی معاونت جاری

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ چینپاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کے فروغ میں مدد جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
ایک بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان کے اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک کرنےکا خیرمقدم کرتے ہیں۔
، یقین ہے اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعاون اور باہمی اعتماد میں اضافہ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے میں مدد ملےگی۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاک افغان تعلقات کے فروغ میں مدد جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
دونوں ممالک سہ فریقی وزرائے خارجہ ملاقات کے نتائج پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں