عیدالاضحی پر پنجاب میں صفائی کے خصوصی انتظامات
وزیرِ بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ہر تحصیل و اضلاع میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جو تینوں دن 24 گھنٹے کام کرے گا۔
وزیرِ بلدیات پنجاب ذیشان رفیق پنجاب میں اس بار فری کیٹل مارکیٹ کا انعقاد کیا گیا، 180 سیل پوائنٹ بنائے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب کیٹل مارکیٹ کمپنی کی طرف سے 112 پوائنٹس لگائے گئے۔
وزیرِ بلدیات نے بتایا ہے کہ عیدالاضحٰی کےتینوں دن میں 1 لاکھ 80 ہزار ورکرز کام کریں گے۔
، جب کے 36 ہزار سے زائد وہیکلز آلائشیں اٹھائیں گے۔
وزیرِ بلدیات پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ ہر تحصیل و اضلاع میں کنٹرول روم قائم کردیا ہے جو تینوں دن 24 گھنٹے کام کرے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں