بڑھتی آبادی کے تناسب سے درختوں میں اضافہ ناگزیر ، ڈاکٹر ناظم حسین

“بڑھتی آبادی کے تناسب سے درختوں میں اضافہ: ڈاکٹر ناظم حسین کا پیغام”

ملتان (خصوصی رپورٹر ) بڑھتی شہری آبادی ، ٹرانسپورٹ،فصلوں کی باقیات جلانا، کارخانے درختوں جنگلات کا خاتمہ آلودگی کا باعث بن رہے ہیں ہمارا ماحول درختوں سے بہتر اور خوشگوار ہوگا آبادی کے اضافہ کے تناسب سے درخت لگائے جانے چاہیں سکول کالجز یونیورسٹیز سطح پر طلباء میں شعور بیدار کرکے پودے لگوائے جائیں شجر کاری میں ہی ہماری بقاء ہے۔
ان خیالات کا اظہار بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کی گیسٹ اسپیکر میٹنگ میں عالمی یوم ماحولیات کے حوالہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا میٹنگ کی صدارت صدر مرزا شاہد حسین نے کی میٹنگ میں سیکرٹری کلب پروفیسر اعظم حسین، چوہدری الطاف شاہد،سلیم ناصر،محمد معظم، فرح رحمن،عائشہ غازی، طارق سرور،وقاص حفیظ،پروفیسر سعید احمد پروفیسر امجد رامے،طاہر پراچہ اور ارشد بھٹی نے شرکت کی ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے ماحولیات کے عالمی دن کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بڑھتی آبادی کے تناسب سے درختوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔
لیکن افسوس آبادی میں اضافہ کے مقابلے میں ہم درخت کاٹ رہے ہیں جنگلات کا خاتمہ کرکے رہائشی کالونیاں بنا رہے ہیں جس سے ماحول مزید آلودہ ہو رہا ہے پرانے درخت بوہڑ،پیپل، نیم،سہانجنا کے درخت چڑیوں کی چہچہاہٹ ختم ہوتی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ماحول دوست پالیسیاں دینا ہو ں گیں ہمہ قسم درخت لگنے چاہیں ہر شہری اپنے حصہ کا درخت لگائے پھلدار درخت شہتوت،جامن،انگور بیل،سہنانجنا،کچنار،نیم،پیپل کے درخت لگائیں تاکہ کاربن ڈائی اکسائیڈ کے مقابلے میں آکسیجن کے لیے ان درختوں کا لگانا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو پودے لگانے کا شعور دیں سکول کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر طلباء میں شعوری آگہی اور عملی اقدامات سے ہم درختوں کی تعداد میں اضافہ کر سکتے ہیں مرزا شاہد حسین،چوہدری الطاف شاہد،سلیم ناصر نے کہا کہ شہریوں کو آگہی دی جائے کہ وہ اپنے پید اہونیوالے بچے یا فوت ہونے والے پیارے کے نام پر پودے لگائیں۔
جو کہ صدقہ جاریہ بھی ہو گا اور ایصال ثواب کا بھی باعث بنے گا روٹری کلب ملتان مڈ ٹاؤن اس سلسلہ میں پہلے ہی ہزاروں پودے لگا چکا ہے اور مزید شجرکاری کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے لیکن ہم سب مل کر ہی اپنے ماحول کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
سلیم ناصر نے بتایا کہ 27جولائی اتوار کو ملتان میں کلب لرننگ اسمبلی منعقد ہو گی جس میں روٹری ساؤتھ سے کلبز کے نومنتخب عہدیداران شرکت کریں گے میٹنگ کے اختتام پر ڈاکٹر ناطم حسین لابر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں