خیبرپختونخوا میں ٹیکس فری بجٹ دینے کا اعلان: علی امین گنڈا پور

خیبرپختونخوا میں ٹیکس فری بجٹ اور نئے ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ

صوبے میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ صوبے میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی تحریک چلائی ہے اور اب دوبارہ تحریک کی تیاری کر رہے ہیں۔
جبکہ تحریک کی کامیابی اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ قرض ادائیگی کیلئے ڈیڑھ سو ارب مختض کر رکھے ہیں جبکہ صوبے کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ وفاق کو قرض دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں افغانستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل ہو گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں