اسرائیل کی جوہری دستاویزات افشا؟ ایران کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق ہزاروں حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں
اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق ہزاروں حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران نے اسرائیلی حساس دستاویزات کو قیمتی خزانہ قرار دیتے ہوئے دستاویزات جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا۔
ایرانی وزیر برائے انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ اسرائیل کی مکمل جوہری دستاویزات حاصل کرکے ایران منتقل کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا، یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات اور اسرائیلی اسٹریٹجک پاور کی انٹیلیجنس دستاویزات بھی اس میں شامل ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں