عیدپرمختلف حادثات اور واقعات میں 6افراد جاں بحق،7 زخمی

عید کے روز بہاولپور میں المناک حادثات، فائرنگ، خودسوزی اور اموات

بہاولپور،حاصل پور، شجاع آباد(نمائندگان بیٹھک) عیدالاضحی، بہاولپورضلع میں مختلف ٹریفک حادثات اور واقعات میں 6افراد جاں بحق،7افراد زخمی، ہسپتال منتقل، بہن نے بہن پرفائرنگ کردی، ایک شخص جھلس کر ہسپتال منتقل جبکہ خاتون نے سپرے پی لی۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر بہاولپورضلع میں مختلف ٹریفک حادثات اور واقعات رونماہوئے جن میں 6افراد جاں بحق جبکہ7افراد زخمی ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو زرائع کے مطابق کٹاریاں چیک پوسٹ چشتیاں روڈ پر طاہرکوچ جوکہ بہاولنگرسے بہاولپورآرہی تھی کہ دوسری بس کواوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آتی ہوئی موٹرسائیکل سے ٹکراگئی اور موٹرسائیکل بس کے نیچے آگئی جس کے نتیجے میں 4افراد 24سالہ بلال احمد، 8سالہ حسین،، 50سالہ نسیم مائی اور 30سالہ انوربی بی ہیڈانجری کے باعث موقع پرجاں بحق ہوگئے۔
موچیاں والی سولنگ چوک بھٹہ روڈاحمدپورشرقیہ میں دوموٹرسائیکل تیزرفتاری کی وجہ سے آمنے سامنے سے ٹکراگئے جس کے نتیجے میں 30سالہ مبین موقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ 26سالہ محمدفیروز، 23سالہ تنویر اور 20سالہ محمدفاروق شدیدزخمی ہوگئے۔ عید قربان (ہفتہ) کی رات بہاولپور میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ حادثہ بہاولپور کے علاقے ڈی ایچ اے میں پیش آیا –
جہاں ون ویلنگ کرتے ہوئے چار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے مقامی پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی جبکہ ریسکیو 1122نے ڈیڈباڈیز اورتمام زخمیوں کو فرسٹ ایڈدیتے ہوئے مقامی ہسپتالوں میں شفٹ کردیا۔ دوسری طرف چھوناوالا196 مراد تحصیل حاصل پورمیں دوبہنوں کے درمیان گھریلوتنازعے کی وجہ سے ایک بہن نے گھرمیں پڑے پستول سے دوسری بہن کی کمرمیں گولی ماردی-
جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ اطلاع پرریسکیو 1122موقع پرپہنچ گئی جنہوں نے زخمی نوجوان لڑکی 17سالہ مریم بی بی کو ابتدائی طبی امداددیتے ہوئے ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاجبکہ بستی آرائیاں حاصل پورمیں شوہرسے لڑائی ہونے پر اس کی 30سالہ بیوی ذکیہ بی بی نے گھرمیں پڑی سپرے پی لی جس سے اس کی حالت غیرہوگئی جبکہ قینچی موڑ بکرامنڈی تحصیل یزمان میں ایک نشئی کی اپنے گھروالوں سے لڑائی ہوگئی –
جس پر نشئی نے خودپرپٹرول چھڑک کر آگ لگالی،ریسکیو نے 19سالہ ریحان کو فرسٹ ایڈدیتے ہوئے ٹی ایچ کیوہسپتال یزمان شفٹ کردیا۔ ریسکیوزرائع کے مطابق نوجوان 15فیصد تک جھلس گیاہے جس کی حالت خطرے سے باہرہے جبکہ سپرے پینے والی خاتون بھی خطرے سے باہرہے۔دریں اثناء بستی کھوکھراں میں7 سالہ بچہ احمد ٹیوب ویل میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، ٹیوب ویل کا پانی گہرا ہونے کے باعث بچہ پانی میں ڈوب گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔علاقے میں واقعے پر افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے، اہلِ علاقہ نے والدین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں