چھوٹے گھروں کیلئے قرض اسکیم جلد متعارف کرانے جارہے ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

محمد اورنگزیب: چھوٹے گھروں کیلئے قرض اسکیم سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چھوٹے گھروں کے لیے قرض اسکیم جلد متعارف کرانے جا رہے ہیں،۔
تنخواہ دار طبقے کو ہرممکن ریلیف دینا چاہتے تھے لیکن گنجائش کے حساب سے ہی آگے جاسکتے ہیں۔
،7 ہزار میں سے 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو ختم کردیا، ایسی اصلاحات 30 سال میں نہیں کی گئیں۔
اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہاکہ 2 ہزار 700 ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو کم کیا گیا ہے،۔
جن میں سے 2 ہزار ٹیرف لائنز براہ راست خام مال سے تعلق رکھتی ہیں،۔
اس کے نتیجے میں برآمدکنندگان کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ اخراجات میں کمی آنے سے وہ مسابقت کے قابل ہوں گے اور زیادہ برآمدات کرسکیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں