اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں : اسحاق ڈار
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اسحاق ڈار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے ایران کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف صریح جارحیت ہیں۔
، یہ ناقابلِ جواز اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک قابلِ نفرت عمل ہے جو بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کو ہلا دینے کے مترادف ہے اور اس نے انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
اسحاق ڈار نے خبردار کیا کہ یہ کارروائی نہ صرف خطے کے امن کے لیے بلکہ عالمی سلامتی کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے، جسے کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں