عالمی منڈی میں تیل اور سونا مہنگا، ایران پر اسرائیلی حملے کے اثرات
ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق کروڈ آئل کی قیمتوں میں 10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ۔
امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 9 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
امریکی کروڈ آئل کی قیمت چہتراعشاریہ چار دو ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت میں 5 اعشاریہ 8 ایک ڈالر کا اضافہ ہوگیا، قیمت 75 اعشاریہ 17 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ۔
جبکہ امپورٹ کے دباؤ اور امریکی ڈالر کی مانگ میں اضافے کے باعث روپیہ کمزور نظر آیا۔
عالمی مارکیٹ میں 30 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3 ہزار 375 ڈالر کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4 ہزار روپے مہنگا ہوکر تین لاکھ 56 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں