ائیرپورٹ پر آئس اسمگلنگ ناکام، سوا کروڑ کی منشیات ضبط
ائرپورٹس سیکورٹی فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےبحرین جانے والے مسافر سے سوا کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس برآمد کرلی۔
تفصیلات کےمطابق اے ایس ایف کےعملے نےسامان کی تلاشی کے دوران چھپائی گئی منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
،مسافر شعیب علی نے 888 گرام منشیات مہارت سے اپنے ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔
ملزم کوبرآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں