ایران پر اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول،پاکستان ایران کیساتھ ہے:عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف واضح: ایران پر اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کاخطاب میں کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول ہے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ عالمی برادری کواسرائیلی جارحیت کاسختی سے نوٹس لیناچاہیے۔
، ایران کی درخواست پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس ایران کواپنے دفاع کاحق حاصل ہے۔
، اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہے۔
،اسرائیلی حملوں میں ایرانی شہریوں کی شہادت پرافسوس ہے، پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب عام سعیدکا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔
، اسرا ئیل کی جانب سے ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں