خطے میں کشیدگی برقرار، جنگ بندی کے باوجود امن نہیں
بلاول بھٹو زرداری کا دی یورو آبزرور کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ بھارت کیساتھ تنازع سے پہلے خطہ اور عالمی برادری جتنے محفوظ تھے اب نہیں۔
،جنگ بندی تو ہو گئی ہے لیکن امن ابھی تک حاصل نہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع میں بھارتی جنگی جنون تیزی سے بڑھا۔
، یہ بھارت ہی تھا جس نے پاکستان کیخلاف جوہری صلاحیت کا میزائل نصب کیا،بھارت کا رویہ انتہائی خطرناک تھا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ امریکا تصفیہ کرانے میں براہ راست شامل رہا،تمام عالمی برادری جنگ بندی کیلئے انتہائی مددگار رہی۔
چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یورپی یونین ہمیشہ عالمی قوانین کی بات کرتی رہی ہے۔
،موجودہ صورتحال میں بھی یورپی یونین کا کردار انتہائی اہم ہے۔
، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا اور پانی روکنا یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
،پانی روکنے کا بھارتی فیصلہ جنگی اقدام سمجھا جائے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں