“پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: حکومت کا نیا اعلان”
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اور اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں