ایران کا اسرائیل پر حملہ: 100 میزائل داغے، 14 اسرائیلی ہلاک

ایران کا اسرائیل پراب تک کا بڑا حملہ، 100میزائل داغے ،14اسرائیلی ہلاک

ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کردیا۔
ایران نے اسرائیل پر 100کے قریب میزائل داغ دیے جس میں14اسرائیلی ہلاک جبکہ50 سےاسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حیفہ میں ایران کے میزائل حملوں میں پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی۔
، حیفہ پاور پلانٹ پر میزائل حملے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں بجلی بند ہو گئی۔
تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنے گئے، اسرائیل کے دفاعی نظام نے کئی حملوں کو فضا میں ناکام بنانے کی کوشش کی،۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق وسطی اسرائیل میں ایرانی میزائل حملوں میں14افراد ہلاک اور کم از کم 48 زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ اتوار کی رات بھی ایران نے اسرائیل کے متعدد مقامات پر میزائل حملے کئے تھے ۔
جس میں کئی عمارتیں متاثر ہوئی تھیں،حیفہ میں ایرانی میزائل حملے سے5افراد زخمی ہوئے تھے۔