خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ بھارتی اسپانسرڈ 5 خارجی دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: بھارتی اسپانسرڈ 5 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ تنظیم ’’فتنہ الخوارج‘‘ سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 اور 16 جون کو پشاور میں بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گردوں کی اطلاع پر پہلا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے موثر حکمتِ عملی سے علاقے کو گھیرے میں لیا ۔
جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس مقابلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے ۔
جن میں خارجی حارث اور خارجی بصیر کی شناخت کی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں