جی 7 اجلاس: ایران اسرائیل جنگ اور عالمی مسائل پر اہم گفتگو
جی 7 اجلاس میں ایران اسرائیل جنگ زیر بحث رہنے کا امکان، ٹیرف وار پر بھی غور ہوگا
کینیڈا میں ہونے والے جی7 اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اجلاس کا مرکزی نقطہ ایران-اسرائیل تنازعہ ہوگا۔
عالمی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے شہر کاناناسکِس میں جاری 51ویں جی7 اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
، یہ اجلاس 16 جون کو شروع ہوگا اور 17 جون تک جاری رہے گا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جرمن چانسلر فریڈریش مرز، جاپانی وزیراعظم شِیگیرُو ایشیبا، اور کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سمیت دیگر عالمی رہنما اس سمٹ میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں