غیر قانونی لوڈر رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن: ملتان پولیس کا بڑا اقدام
ملتان(نمائندہ خصوصی) شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر سی ٹی او ملتان نے شہر میں غیر قانونی لوڈر رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیدیا۔ہمایوں روڈقسور گردیزی روڈ، مین بوسن روڈ اور کینٹ سمیت ملتان کے ماڈل روڈز پر لوڈر رکشوں کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی-
اب آہنی راڈ، سریا، ٹی آئرن، بانس و دیگر سامان باڈی سے باہر لوڈ کرنے پر چالان کے ساتھ ساتھ اور پرچے درج ہوں گے۔ سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان نے کہا کہ سریا ٹی آئرن سے لوڈڈ رکشے چلتی پھرتی موت ہیں آہنی سامان سے لدھے رکشوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیگر شہریوں کے لئے انتہائی خطرناک ہے-
رواں سال 6 ہزار سے زائد لوڈر رکشوں کے چالان200 سے زائد رکشہ ڈرائیوران کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اب چالان نہیں، پرچہ ہی کٹے گا، ڈرائیور کے ساتھ ساتھ رکشہ مالک کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے گا۔
سی ٹی او ملتان نے کہا کہ اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیورز کے لائسنس بھی کینسل کرنے کا حکم دیا ہے، کوئی بھی رکشہ مالک، ڈرائیور مقررہ حد اور لوڈ سے تجاوز نہ کرے۔
خانیوال روڈ، بوسن روڈ اور لاری اڈہ روڈ پر خصوصی ناکہ جات قائم ہیں، دیگر لوڈر رکشوں کو ہیڈ و بیک لائٹس، ریفلیکٹرز لگانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ مہلک حادثات کے پیش نظر غیر قانونی لوڈر رکشے اور دیگر ٹریفک حادثات کا سبب بننے والی وہیکلز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں