بہاولپور: ایڈیشنل کیرج وے جھانگڑہ شرقی منصوبہ پنجاب بجٹ میں شامل

“ایڈیشنل کیرج وے جھانگڑہ شرقی: بہاول پور کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا”

بہاول پور (نوید اقبال چوہدری سے) ایڈیشنل کیرج وے جھانگڑہ شرقی کا منصوبہ ، پنجاب کے بجٹ میں رکھ لیا گیا ، اہم ترین منصوبہ کے فیز ون کے لیے بجٹ میں رقم مختص کر دی گئی ، شہریوں کے دیرینہ مطالبہ پر جھانگڑہ شرقی کا یہ کیرج وے ، موٹر وے ایم 5 تک آسان رسائی مہیا کرے گا ، انجینئر فرخ ممتاز وڑائچ ایکسین پراونشل ہائی وے کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔
، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے مزید تین اہم سڑکوں کو بھی منظور کر لیا گیا ، جلد فنڈز بھی مہیا کر دیئے جائیں گے ، رِنگ روڈ کا اہم ترین حصہ بہاول پور سٹیشن تا بندرہ پلی بھی منظور ، اہم شاہراہوں کی تکمیل سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا ، شہریوں کو موٹر وے ایم 5 تک آسان رسائی کے لیے سدرن بائی پاس حاصل پور روڈ کو بھی ملایا جائے گا ، قطعہ المعارہ ، ہوت والہ تا سدرن بائی پاس سڑک کو بھی دو رویہ کرنے کے لیے سکیم تیار کر لی گئی ہے۔
، جلد بہاول کے عوام کو خوش خبری ملے گی ، ایکسین ہائی وے کی اپنے دفتر میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو ۔ تفصیل کے مطابق بہاول پور کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پر ایڈیشنل کیرج وے جھانگڑہ شرقی کروڑوں روپے کا منصوبہ ، پنجاب کے بجٹ میں رکھ لیا گیا ، اہم ترین منصوبہ کے فیز ون کے لیے بجٹ میں رقم بھی مختص کر دی گئی ، شہریوں کے دیرینہ مطالبہ پر جھانگڑہ شرقی کا یہ کیرج وے ، موٹر وے ایم 5 تک آسان رسائی مہیا کرے گا جبکہ شاندار حکمت عملی سے سڑک کے بیچ و بیچ نہر دلفریب منظر پیش کرے گی۔
جبکہ ایڈیشنل رِنگ روڈ بہاول پور ریلوے سٹیشن تا بینو ہسپتال وایا بندرہ پلی ، پل دیوان ، کالی پلی بہاول پور کو بھی منظور کر لیا گیا ہے ۔ اپنے دفتر میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایکسین پراونشل ہائی وے انجینئر فرخ ممتاز وڑائچ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق اور سیکرٹری سی این ڈبلیو کی خصوصی دلچسپی سے بینو ہسپتال تا احمد پور شرقیہ روڈ ، اڈا این ایل سی کے بقیہ حصہ ایڈیشنل رِنگ روڈ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں زیر تعمیر فلائی اوور فردوس سینما پھاٹک ، کارپیٹڈ میٹل روڈ کوٹلہ موسیٰ خان تا کچی موڑ کو بھی منظور کر لیا گیا ہے اور اِن سکیموں کے لیے جلد فنڈز مہیا کر دینے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری کی سفری سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی خصوصی دلچسپی سے بہاول پور کے شہریوں کا دیرنہ مطالبہ ، ایڈیشنل رِنگ روڈ بہاول پور ریلوے سٹیشن تا بندرہ پلی کام کا آغاز ہونے والا ہے۔
جس سے ملتان ، حاصل پور سے آنے والے شہریوں سمیت مقامی لوگوں کو شہر کے کسی بھی کونے میں جانے کے لیے آسانی ہو گی ۔ اِسی طرح احمد پور شرقیہ یا موٹر وے ایم 5 سے آنے والے لوگوں کو بہاول پور شہر اور حاصل پور شہر کی جانب سفر کی سہولیات میسر آئیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور لوگوں کو سفری سولیات مہیا کرنے کے لیے کشادہ سٹرکوں کی تزئین و آرائش کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔
انجینئر فرخ ممتاز وڑائچ نے انکشا ف کیا کہ اڈا این ایل سی احمد پور شرقیہ روڈ تا سدرن بائی پاس وایا قطعہ المعارہ ، ہوت والہ سڑک کو دو رویہ کرنے کی بھی ایک سکیم انڈر پراسس ہے جلد بہاول پور کے عوام کو خوش خبری ملے گی جبکہ اِس سڑک کے دو رویہ ہونے سے موٹر وے ایم فائیو اور احمد پور شرقیہ ، لیاقت پور رحیم یار خان سے آنے والے لوگوں کو ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی بہاول پور اور حاصل پور بہاول نگر تک کے سفر میں کمی واقع ہو گی اور وہ بغیر کسی رش کے اپنے سفر کو جاری رکھ سکیں گے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں