بجٹ میں وسیب کیساتھ سوتیلوں والا سلوک ،بھرپور احتجاج کرینگے(احمد محمود)

“جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلوں والا سلوک: پیپلزپارٹی کا پنجاب بجٹ پر ردعمل”

ملتان(خصوصی رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین نے پنجاب بجٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا کہ پنجاب بجٹ میں جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلوں والا سلوک آخر کیوں؟ پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ہے-
لیکن پنجاب بجٹ پیش کرنے سے قبل پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی مشاورت کی گئی جس سے معلوم ہوتا ہے پنجاب حکومت کے کرتا دھرتا سیاسی سوچ و سیاسی بلوغت سے عاری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی تنظیم وفاقی بجٹ کی طرح پنجاب بجٹ کو بھی عوام دشمن بجٹ قرار دیتی ہے-
اس بجٹ میں غریب کسان، چھوٹے تاجر و چھوٹے صنعتکار کو کوئی سہولت نہیں دی گئی جنوبی پنجاب کو بجٹ میں تقریبا ساڑھے چار سو ارب کا فنڈ ملنا تھا لیکن 100 ارب کا حصہ دیکر ہمارے وسیب کے حق میں ڈاکا ڈالا گیا ہے-
وسیب کے ترقیاتی فنڈ میں کٹوتی کیوں کی گئی اس کا بھی پنجاب حکومت جواب دے وسیب کی عوام بھی اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ہمیں ہمارا پورا حق دیا جائے پنجاب حکومت کان کھول کر سن لے وسیب کے ساتھ اگر یہی سوتیلوں والا سلوک رکھا گیا اور اس پر کوئی توجہ نہ دی گئی-
تو پیپلزپارٹی بھرپور احتجاج کرے گی کیونکہ پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر کبھی حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں