ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، ایران، بھارت اور تجارت زیر بحث
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی عہدے داروں سے ملاقات میں ایران اسرائیل جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہا کہ پاکستان ایران کو ہم سے بہتر جانتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے مسئلے پر بھی بات کی۔
صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا۔
صدرٹرمپ نے آرمی چیف کی پاکستان سے لگن اور عزم کی تعریف کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھارت سے جنگ ختم کرنے پر شکریہ ادا کرتاہوں۔
، فیلڈ مارشل عاصم منیرکا شکر گزار ہوں وہ جنگ کی طرف نہیں گئے، امریکا پاکستان کے ساتھ تجارت کرنے جارہا ہے، ۔
پاکستان کے تجارتی امور پر بھی بات ہورہی ہے۔
فیلڈ مارشل نے پاک بھارت جنگ بندی میں مثبت کردارادا کرنے پر صدرٹرمپ کا شکریہ اداکیا۔
اور صدرٹرمپ کی اقوام عالم کودرپیش متعدد چیلنجز کو سمجھنے پر ان کی تعریف کی۔
پہلے سے طے شدہ ایک گھنٹہ دورانیہ کی میٹنگ دو گھنٹے تک جاری رہی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں