امریکا اسرائیل کے دفاع میں جنگ میں کودا تو ایران تیار ہے، نائب وزیر خارجہ

ایران امریکا کی مداخلت کے لیے تیار: نائب وزیر خارجہ کا انتباہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکا کو خبردار کیا کہ اگر اس نے اپنے اتحادی اسرائیل کی حمایت میں جنگ میں مداخلت کی تو ایران اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سرکاری ٹی وی کے مطابق نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اگر امریکا صیہونی حکومت کے حق میں میدان میں سرگرم ہونا چاہتا ہے۔
، تو ایران کو مجبوراً اپنے وسائل استعمال کرنا ہوں گے تاکہ جارحین کو سبق سکھایا جا سکے اور قومی سلامتی اور مفادات کا دفاع کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یقینی طور پر ہمارے فوجی فیصلہ سازوں کے پاس تمام ضروری آپشنز میز پر موجود ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں