پی آئی اے خریداری کیلئے جنوبی پنجاب کے دو گروپ بھی امیدوار

پی آئی اے نجکاری: جنوبی پنجاب کے دو گروپ بھی امیدوار

ملتان(وقائع نگار) پی آئی اے کی خریداری کے لیے جنوبی پنجاب کے دو گروپ بھی امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں ملتان سے تعلق رکھنے والے میاں فیصل مختیار ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اور حبیب رفیق انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے بھی پی آئی اے کی خریداری کے لیے درخواستیں جمع کروائی دیں۔
، حبیب رفیق گروپ تعمیراتی منصوبوں کے ساتھ رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتا ہے ذرائع کے مطابق فاطمہ گروپ فرٹیلائزرز کمپنی ریکوڈک میں بھی جوائنٹ ونیچر کے شمولیت کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں، واضح رہے حکومت کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کی دوسری کوشش کی جا رہی ہے۔
، نجکاری کمیشن کو 8 فریقین کی جانب سے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔وزارتِ نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے 51 سے 100 فیصد حصص اور انتظامی کنٹرول کی نجکاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کی ہیں۔
، جس کی آخری تاریخ آج (19 جون 2025) تھی، یہ عمل پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری کوشش کے تحت کیا جا رہا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ نجکاری کمیشن کو جن 8 فریقین سے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں موصول ہوئیں۔
، ان میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر مشتمل کنسورشیم؛ عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، سٹی اسکولز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اور لیک سٹی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر مشتمل کنسورشیم؛ اے کے ڈی گروپ؛ ایئر بلیو لمیٹڈ؛ آگیومنٹ سیکیورٹیز اینڈ انویسٹمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور سرین ایئر (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ایکویٹاس ایل ایل سی کیپیٹل گروپ) پر مشتمل کنسورشیم؛ حبیب رفیق انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ؛ فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اور سردار محمد اشرف ڈی بلوچ (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔’
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نجکاری کمیشن ان پارٹیوں کی طرف سے جمع کروائے گئی درخواستوں کا جائزہ لے گا تاکہ قبل از منظوری کے معیار پر پورا اترنے والی پارٹیوں کی تصدیق کی جا سکے، تصدیق کے بعد انہیں اگلے مرحلے میں ورچوئل ڈیٹا روم تک رسائی دی جائے گی تاکہ وہ خریدار کی طرف سے ضروری جانچ پڑتال انجام دے سکیں۔
واضح رہے کہ 27 مئی کو وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 3 جون سے بڑھا کر 19 جون کر دی تھی۔پی آئی اے کے کور اور نان کور بزنس کو الگ الگ کیا گیا ہے، پی آئی اے کے اثاثے اور واجبات پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمٹیڈ کو منتقل کیے گیے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش کی تھی جو کامیابی نہیں ہوئی تھی،گزشتہ سال توقع سے انتہائی کم بولی لگنے پر نجکاری بورڈ نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے موصول ہونے والے بولیاں مسترد کردی تھیں۔
یاد رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو بولی کھولی گئی تھی اور قومی ایئر لائن کے 60 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے 85 ارب روپے کی خواہاں حکومت کو صرف 10

ارب روپے کی بولی موصول ہوئی تھی جو منظور نہیں کی گئی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں