یورپ سے بات چیت صرف جوہری امور پر، ایران کا میزائل مؤقف واضح
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دوٹوک الفاظ میں واضح ہے کہ یورپی ممالک کے نمائندوں سے ملاقات میں ایران اپنے میزائل پروگرام اور دفاعی صلاحیتوں پر کسی صورت مذاکرات نہیں کرے گا۔
، انہوں نے زور دیا کہ جنیوا میں یورپی فریقین کے ساتھ ہونے والی بات چیت صرف جوہری اور علاقائی امور کے گرد گھومے گی۔
جمعے کو ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن ’آئی آر آئی بی‘ کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اب تک ایران سے سنجیدہ مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرتا رہا ہے،۔
لیکن انہوں نے واضح کیا کہ ایران امریکا سے بات نہیں کرے گا کیونکہ وہ اسرائیلی حکومت کے جاری جرائم میں شریک ہے۔
عباس عراقچی نے واضح کیا کہ وہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے مذاکرات کریں گے، جو ان ممالک کی درخواست پر منعقد ہوں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں