پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے فعال کردار ادا کرتا رہے گا،فیلڈ مارشل

پاکستان کا فعال علاقائی کردار: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مؤقف

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور تعاون پر مبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں ذمہ دارانہ اور فعال کردار ادا رہے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ جاری ہے۔
، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن ڈی سی میں سینئر سکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے ملاقات کی۔
، جس میں علاقائی اور عالمی مسائل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔
، فیلڈ مارشل نے معرکۂ حق اور ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی تفصیلات اور تجزیے پر روشنی ڈالی۔
فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے حوالے سے پاکستان کا موقف بیان کیا، اور علاقائی عناصر کے ہائبرڈ وارفیئر کے تحت دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والے منفی کردار کا ذکر کیا۔
، ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات کا جائزہ بھی شامل تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں