ملتان نوجوان کی خودکشی نے سب کو چونکا دیا
ملتان:رئیل اسٹیٹ کا کام کرنے والے نوجوان نے اپنے دفتر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ماڈل ٹاؤن چوک سے ریسکیو کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کالر کے مطابق 30 سالہ ایک نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
نوجوان وقاص رئیل اسٹیٹ کا کام کرتا تھا اور ماڈل ٹاؤن اپنے دفتر میں موجود تھا۔
لواحقین کے مطابق وقاص نے فیملی گروپ میں میسج کیا کہ اسکی باڈی دفتر سے آ کر لے جائیں ۔
جب وہاں پہنچے تو وقاص کی باڈی پڑی تھی۔
پولیس نے تحقیات شروع کر دی ہیں باڈی کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔
پولیس حکام نے باڈی لواحقین کے سپرد کردی انکا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں