ایران کا جوہری پروگرام: پیوٹن کا اسرائیل کو دوٹوک پیغام
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس نے اسرائیل کو بارہا آگاہ کیا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے ارادے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔
خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق روسی صدر نے اسکائی نیوز عربیہ کو بتایا کہ ’روس اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے پاس کبھی بھی ایسا کوئی ثبوت نہیں رہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی تیاری کر رہا ہے، ۔
اور ہم نے بارہا اسرائیلی قیادت کو اس سے آگاہ کیا ہے۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو فروغ دینے میں اس کی حمایت کے لیے تیار ہے، اور ایران کو اس کا حق حاصل ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں