راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو اسلام آباد پولیس پمز لے گئی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا پمزہ اسپتال میں طبی معائنہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گر کر زخمی ہوگئے تھے۔