ایران میں رجیم چینج کی حمایت: صدر ٹرمپ کا بڑا بیان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پرسوال کیا کہ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال ویسے سیاسی طورپردرست نہیں۔
لیکن اگر موجودہ ایرانی حکومت ایران کوعظیم نہیں بناسکتی تو رجیم چینج کیوں نہیں ہوناچاہیے؟
اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے۔
امریکی حملے کے بارے میں کہا کہ ہم نے ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی۔
، اس کامیابی میں بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا ، اگر انہیں موقع ملتا تو وہ یہ بم ضرور استعمال کرتے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حملے میں امریکی فوج نے بہادری اور ذہانت کا استعمال کیا۔
امریکی فوج نے مکمل اور فیصلہ کُن فتح حاصل کی، ہماری ناقابلِ یقین فوج کا شکریہ۔
، امریکی فوج نے حیرت انگیز کام کیا، یہ واقعی خاص تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں