مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے مکالمہ ضروری ہے،صدرمملکت
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے مکالمہ ضروری ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، کہا مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بے قابو ہوسکتی ہے۔
، لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے مکالمہ اورسفارتکاری اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
، کہا تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
صدرمملکت نے مزید کہا کہ خطے کے استحکام اورعوام کی بھلائی کیلئے عالمی کوششیں ناگزیر ہیں۔
، عالمی برادری بحران کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں