اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سوئی ناردرن کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ اوگرا درخواست کی سماعت پشاور میں کرے گا۔ ایس این جی پی ایل نے گیس کی قیمت میں 147 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت 2646.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ گیس کی نئی اوسط قیمت 4446.89 روپے ہے۔ سو ناردرن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ سوئی ناردرن نے 189 ارب 18 کروڑ روپے کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔ اوگرا پہلے ہی لاہور میں سوئی ناردرن کی درخواست کی سماعت کر چکا ہے۔