چینی درآمد کرنے کی منظوری سے قیمتوں میں کمی کا امکان
شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویرحسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ملک بھر میں چینی کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔
اور چینی کی قلت پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات جاری ہیں ۔
جبکہ درآمدی چینی سے متعلق رسمی کارروائی چند روز میں مکمل کرلی جائے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے درآمد کا فیصلہ ناگزیر ہوگیا ہے۔
رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ درآمدی چینی کو جلد مارکیٹ میں لایا جائے گا تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔
اجلاس میں شوگر ملز مالکان کی من مانی کو قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے چینی کی فراہمی اور پرائس کنٹرول کیلئے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں