ممتاز آباد میں تجاوزات مافیا کا حملہ: سرکاری ٹیم پر تشدد اور ایک ملزم کی گرفتاری
ملتان (خصوصی رپورٹر ) ممتاز آباد میں تجاوزات آپریشن کے دوران مافیا کا سرکاری ٹیم پر حملہ اے ایل ایس زخمی ،ایک حملہ آوور گرفتار ،ممتاز آباد مین مارکیٹ کے سابق صدر سمیت دیگر ملزمان کیخلاف پولیس تھانہ ممتاز آباد میں اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ درج کرادیا گیا ۔
شعبہ ریگولیشن کی ٹیم پر حملہ کے بعد قانون حرکت میں آگیا،تجاوزات کرنے والے مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن ،پختہ تجاوزات مسما ر ،بھاری سامان قبضے میں لے لیا گیا۔تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن ملتان کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم گزشتہ روز تجاوزات آپریشن کیلئے ممتاز آباد مین مارکیٹ میں آپریشن کرنے پہنچی تو تجاوزات مافیا نے ٹیم پر حملہ کردیا ۔
جس کے نتیجہ میں اے ایل ایس سعید خان زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے پر سی او میونسپل کارپوریشن اقبال خان اور سپریٹنڈنٹ مظہر نواز خان سپروائزر ملک ارشد پہلوان ودیگر عملہ کے ہمراہ پر پہنچ گئے اور موقعہ سے منیر نامی حملہ آوور کو گرفتار کرلیابعدازاں ممتاز آباد کے علاقہ میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔
جس میں پختہ تجاوزات مسمار کرتے ہوئے بھاری سامان قبضہ میں لے لیا گیا ۔جبکہ حملہ آووروں جن میں سابق صدر انجمن تاجران محمد وسیم بھی شامل ہیں کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے پولیس تھانہ ممتاز آباد میں استغاثہ جمع کرادیا گیا ہے ۔
اس موقع پر سپرٹینڈنٹ مظہر نواز خان کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی ۔جبکہ ممتاز آباد کے علاقہ کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں