چولستان کے تاریخی قلعوں کی بحالی کیلئے اقدامات کا آغاز

چولستان کے تاریخی قلعے اور ان کی بحالی کا منصوبہ

ملتان ( خصوصی رپورٹر) چولستان کے تاریخی قلعوں کی بحالی کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور 2 ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے قلعوں کی اصل حالت میں بحالی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں اس مقصد کے لئے 1ارب 89 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دئے ہیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم ربانی نے تاریخی ورثے کی بحالی کے لئے فنڈز فراہم کرنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف کے شکریہ ادا کیا ہے اور پراجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دراوڑ فورٹ کی اصل حالت میں بحالی پر1 ارب 80 کروڑ روپے خرچ ہونگے-
اور یہ منصوبہ دو سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جام گڑھ، میر گڑھ، موج گڑھ، دین گڑھ، پھلارا اور مروٹ فورٹس کو بھی اصل حالت میں بحال کیاجائے گا۔فواد ہاشم ربانی کا کہنا تھا کہ چولستان میں20 سے زائد تاریخی قلعے مرحلہ وار محفوظ بنائے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ تاریخ ورثے کی بحالی سے خطے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں