پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کا عزم، وزیراعظم شہباز
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔
اسلام آباد میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے گفتگو میں محمد شہباز شریف نے کہا کہ شاہراہ قراقرم ، ایم ایل ون ، گوادر پورٹ آپریشنل کرنے کے ساتھ زراعت، صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون اہمیت کا حامل ہے۔
وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تذویراتی شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مالی اور اقتصادی تعاون پر چین کی قیادت کے مشکور ہیں۔
جس کی بدولت پاکستانی معیشت مستحکم کرنے میں مدد ملی اور میکرو اکنامک آؤٹ لُک میں بہتری آئی۔
، یہ معاونت حکومت کے سماجی اور اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کے لیے اہم ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں