سندھ میں محرم الحرام میں دفعہ 144، سیکیورٹی اقدامات سخت
یکم سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ
محکمہ داخلہ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ یکم سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کی جائے گی۔
اور 9 اور 10 محرم کو سندھ بھر میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عزاداری کے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران پرامن ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں