(محکمہ ایکسائز ملتان کی بڑی کارروائی )ساؤتھ پنجاب یونیورسٹی پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سربمہر

ساؤتھ پنجاب یونیورسٹی پر پراپرٹی ٹیکس کارروائی، 1 کروڑ 35 لاکھ کی عدم ادائیگی پر سیل

ملتان (خصوصی رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کی بڑی کاروائی ایک کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ساؤتھ پنجاب یونیورسٹی ملتان ملحقہ ڈی ایچ اے کو پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کردیا گیا، نجی یونیورسٹی کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 1 کروڑ 35 لاکھ روپے واجب الاداء ہیں، مذکورہ نجی یونیورسٹی 12016ء سے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی سے انکاری ہے۔
، تاہم حکومت پنجاب کی جانب سے ٹیکس نادہندگان سے ہر قیمت پر ٹیکس وصولی کو یقینی بنانے کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر ایکسائز ملتان افتخار احمد بھلی نے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حسین قصوری، سینئر ٹیکسیشن آفیسر عبد المجید قریشی، انسپکٹر مزمل شہزاد و دیگر عملہ پر مبنی سکواڈ کو نجی ساوتھ پنجاب یونیورسٹی ملتان کے مالکان سے ٹیکس وصولی کا ٹاسک دیا۔
اور عدم ادائیگی پر مذکورہ یونیورسٹی کو سیل کرنے کی ہدایت کردی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایکسائز سکواڈ نے گذشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ یونیورسٹی کو سیل کردیا گیا ہے، ڈائریکٹر ایکسائز ملتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ساوتھ پنجاب یونیورسٹی کے مالکان پچھلے 9 سال سے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی سے انکاری تھے۔
اور مذکورہ یونیورسٹی کو سرکاری قرار دے کر ٹیکس بچانے کے لیئے اعلی افسران سمیت لاہور ہائیکورٹ تک اپیلیں کرکے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی میں تاخیری حربے اختیار کرتے آئے ہیں لیکن کورٹ سمیت ڈی جی ایکسائز پنجاب نے بھی ان کی اپیلیں مسترد ہوئی ہیں۔
جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیکس وصولی میں کسی اثرورسوخ کو خاطر میں لائے بغیر حکومتی محاصل کو یقینی بنانے کے سخت احکامات دیئے گئے انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نادہندگان کسی بھی پریشانی سے دوچار ہونے کی بجائے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے 30 جون سے قبل اپنے ذمہ واجب الاداء ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔
وگرنہ دوسری صورت میں ان کی رہائشی و کمرشل جائیدادیں سیل کردی جائیں گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں