جنوبی پنجاب کے اضلاع میں محکمہ جنگلات کے رقبے واگزار کرانیکا فیصلہ

محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی واگزار کرانے کا فیصلہ، قبضہ مافیا کے خلاف بڑا اقدام

ملتان (خصوصی رپورٹر) جنوبی پنجاب کے اضلاع میں محکمہ جنگلات کے مقبوضہ رقبے واگزار کرانے کا فیصلہ ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی۔اس ضمن میں سپیشل سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) رانا رضوان قدیر نے کا کہا ہےکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق محکمہ جنگلات کا رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کرایا جائے۔
رقبہ واگزار کر کے باؤنڈری پلرز لگائے جائیں۔اس حوالے سے جلد جوائنٹ ٹیمیں تشکیل دے کر بھرپور گرینڈ اپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے سرکاری رقبہ پر قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔قبضہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور پابند سلاسل کیا جائے گا۔
سپیشل سیکرٹری جنگلات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سر سبز پاکستان پروگرام کے تحت سینکڑوں ایکڑ رقبے پر درخت لگائے جا رہے ہیں تاکہ گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
کیپٹن (ر)رضوان قدیر کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کی اراضی پر قائم تجاوزات،دریا برد اراضی کے حوالے سے بھی موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی پر کسی کو تجاوزات قائم نہیں کرنے دینگے،فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے گراس ایریا میں رقبہ فرق کو ختم کیا جائے،۔
عدالتی معاملات کے بغیر محکمہ کی سرکاری اراضی کو فوری واگزار کرایا جائے،جبکہ محکمانہ اراضی کے عدالتوں میں زیرالتوا کیسز کی پیروی کو یقینی بنایا جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں