“جنوبی پنجاب کے اہم سیاسی رہنما چوہدری ارشد آراۓ پیپلزپارٹی میں شامل”
ملتان(خصوصی رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے صوبائی حلقہ 206 سے آزاد امیدوار چوہدری محمد ارشد آراائیں نے چوہدری محمد خالد آرائیں، افضل آرائیں اور شفیق آرائیںو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات کی اور پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین، این اے 145 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار رانا عبدالرحمان، ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری راو ساجد علی اور مہر عاطف شبیر جوتہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مخدوم سید احمد محمود، خواجہ رضوان عالم اور عبدالقادر شاہین نے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کی بھلائی کیلئے سیاست کی ہے آج جن حالات سے ملک گزر رہا ہے اس میں عوام دیکھ رہی ہے کہ ملکی و عوامی مفاد کیلئے پیپلزپارٹی کے قائد بلاول بھٹو زرداری ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کر رہے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی سطح پر امریکہ اور یورپ میں پاکستان کا جس ذہانت اور سیاسی فہم فراست سے مقدمہ لڑا ہے اس پر پوری پاکستان قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے بہت سے صوبائی و قومی اسمبلی کے موجودہ و سابقہ امیدواران رابطہ کر رہے ہیں صوبائی حلقہ 206 سے چوہدری ارشد آرائیں کی ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت جنوبی پنجاب کی سیاست میں ہوا کا پہلا خوشگوار جھونکا ہے ہم اور پوری جنوبی پنجاب کی تنظیم ان کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتی ہے اس موقع پر چوہدری ارشد آرائیں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست عوامی خدمت و ملکی ترقی کیلئے کرنی ہے تو پاکستان میں پیپلزپارٹی سے بہتر جمہوری و عوامی جماعت کوئی نہیں ہے۔
پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا عوام کو ان کے حقوق کیلئے بولنا سکھایا ان کے دور میں ہی ملک نے ترقی کی راہ پر سفر شروع کیا ان کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی پلان دینا اور بعد میں اس ایٹمی پلان کو میزائل ٹیکنالوجی سے مالا مال کرنے کا سہرا شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کو جاتا ہے جس کی وجہ سے آج پاکستان کا دفاع مظبوط ہے انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارا جینا مرنا پیپلزپارٹی میں ہے ۔
اور اسی جماعت میں رہ کر صدر مملکت آصف علی زرداری و چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے سیاست کریں گے مخدوم سید احمد محمود، خواجہ رضوان عالم اور عبدالقادر شاہین نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ چند دن پہلے پیپلزپارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین و چیئرمین سینٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سرائیکی وسیب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے دوبارہ تحریک کا آغاز کر رہے ہیں یہ خوش آئند عمل ہے پیپلزپارٹی کے منشور میں شامل ہے۔
کہ جنوبی پنجاب کی عوام کو ان کی الگ شناخت دی جائے پیپلزپارٹی سرائیکی وسیب کی عوام کو الگ صوبہ کا تحفہ بہت جلد دے گی کیونکہ پیپلزپارٹی جانتی ہے کہ جب تک یہاں کی عوام کیلئے الگ صوبہ نہیں بنے گا عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہم حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ایس ڈی میں سرائیکی وسیب کو پنجاب کا 30 فیصد حصہ دیا جائے جو کہ یہاں کی عوام کا حق ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں