سویلین کے ملٹری ٹرائل کیس: اعتزاز احسن کی سپریم کورٹ میں اپیل
سینئر وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے بھی سپریم کورٹ میں سویلین کے ملٹری ٹرائل کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کردی۔
، جس میں تمام موجودہ ججز پر مشمتل فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے جمعرات کو سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے،۔
جس میں 7 مئی 2025 کے اس عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی گئی ہے۔
جس میں عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو برقرار رکھا گیا تھا۔
سینئر وکیل سردار لطیف خان کھوسہ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ معاملے کی سنگینی، بنیادی حقوق کی ممکنہ خلاف ورزیوں اور آئینی سوالات کی اہمیت کے پیش نظر اس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے تمام حاضر سروس ججز پر مشتمل فل کورٹ کو سونپی جائے۔
یہ اس نوعیت کی تیسری نظرثانی درخواست ہے، اس سے قبل سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایل ایچ سی بی اے) اور لاہور بار ایسوسی ایشن بھی ایسی درخواستیں دائر کر چکے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں