نجکاری کمیشن کی تردید: روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری میں 100 ملین کی خبر غلط
نجکاری کمیشن نے 27 جون 2025ء کو میڈیا میں شائع ہونیوالی ایک گمراہ کن خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔
، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی فروخت کیلئے 100 ملین ڈالر کی بنیادی قیمت مقرر کی ہے۔
اے پی پی کے مطابق وزارت نجکاری، نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کیلئے ابھی تک کوئی بنیادی قیمت طے نہیں کی گئی۔
کیونکہ قیمت صرف بولی کے وقت مقرر کی جا سکتی ہے۔گمراہ کن میڈیا رپورٹ میں وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کا غلط حوالہ دیا گیا ہے،۔
جنہوں نے رواں مالی سال کے دوران متوقع معاہدے پر دستخط کرنے پر کامیاب فریق کی جانب سے کی جانے والی تخمینہ کی بنیاد پر ابتدائی جزوی ادائیگی کا حوالہ دیا تھا۔
توقع ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے آئندہ اجلاس میں لین دین کے ڈھانچے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں