محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح، وسیم حامد

ملتان(نمائندہ خصوصی) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہ حیدریہ علاقہ تھانہ گلگشت اور امام بارگاہ بابالحوائج علاقہ تھانہ صدر کا وزٹ کیا اور منتظمین سے ملاقات کی اور جلوس کے روٹ کا وزٹ بھی کیا –
اس دوران ڈی ایس پی گلگشت ارشد قیوم، ڈی ایس پی صدر سرکل علم الدین اور دیگر پولیس افسران و دیگر معززین علاقہ اس دوران ان کے ہمراہ تھےسی پی او ملتان نےامام بارگاہ کی سیکیورٹی اور مجلس ڈیوٹی کو چیک کیا اور ضروری ہدایات دی ڈی ایس پی نے افسران کو جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی انتظامات، تعینات نفری، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور دیگر اقدامات پر بریفنگ دی-
سی پی او ملتان نے افسران کو ہدایت دی کہ روٹ پر ہر شخص کو مکمل چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ نہ ہو سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان نے سیکیورٹی پلان کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔سی پی او ملتان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی پر مامور افسران ہمہ وقت الرٹ رہیں اور شرپسند عناصر پر نظر رکھیں تاکہ جلوس و مجالس پرامن طور پر منعقد ہوں۔مجالس کے منتظمین اور لائسنس داران نے سی پی او ملتان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں