ایلون مسک سبسڈی کے بغیر کاروبار نہیں چلا سکتے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایلون مسک کو میری صدارتی مہم کی حمایت کرنے سے بہت پہلے یہ معلوم تھا کہ میں الیکٹرک گاڑیوں کے لازمی قانون (ای وی مینڈیٹ) کے سخت خلاف ہوں۔
، یہ قانون مضحکہ خیز ہے، اور ہمیشہ سے میری انتخابی مہم کا اہم حصہ رہا ہے۔
اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں ٹھیک ہیں، لیکن ہر کسی کو مجبور نہیں کیا جانا چاہیے کہ وہ ایک ایسی گاڑی خریدے۔
انہوں نے کہا کہ ایلون مسک شاید تاریخ میں سب سے زیادہ سبسڈی حاصل کرنے والا انسان ہے۔
، اور اگر یہ سبسڈیز نہ ہوں، تو اُسے شاید اپنا کاروبار بند کرنا پڑے اور واپس جنوبی افریقہ جانا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ سبسڈیز نہ دی جائیں تو کوئی راکٹ لانچ ہو گا، سیٹلائٹ نہ ہی الیکٹرک گاڑیاں بنیں گی، اور ہمارا ملک اربوں ڈالر بچا سکتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں